اشتہار

نواب اکبر بگٹی کی چھوٹی بہو نے خفیہ مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نواب اکبر بگٹی کی چھوٹی بہو ویشا ابوبکر نے شوہر کے خلاف خفیہ مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نواب اکبر بگٹی کی بہو ویشا ابوبکر نے شوہر شاہ زوار بگٹی کے خلاف ویڈیو میں کہا کہ میری جان کو شاہ زوار بگٹی سے خطرہ ہے اسے گرفتار کیا جائے۔

ویشا نے الزام عائد کیا کہ شاہ زوار مارپیٹ کرتے تھے منشیات دے کر نازیبا تصویریں بناتے تھے اور بلیک میل کرتے تھے۔

- Advertisement -

ویشا ابوبکر نے کہا کہ شاہ زوار مجھے مارنا چاہتا ہے، ٹارگٹ کلر بھی ہائر کیا ہوا ہے، تین ماہ سے جان بچاتی پھر رہی ہوں۔

شاہ زوار کی اہلیہ نے کہا کہ ایف آئی اے اسے گرفتار نہیں کررہی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں شاہ زوار کے خلاف سوشل میڈیا پر تصویریں پھیلانے پر مقدمہ درج کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے شاہ زوار کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، شاہ زوار کیخلاف 295 سی کی دفعات بھی درج کی گئیں تھیں۔

نواب اکبر بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں