بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹوکیو اولمپکس: جاپان کی کم عمر ایتھلیٹ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کی مومجی نیشیایا اولمپکس کی تاریخ کی گولڈ میڈل حاصل کرنے والی دوسری کم عمر ترین ایتھلیٹ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق اریکے اربن اسپورٹس پارک میں جاپانی کھلاڑی نے شروع سے ہی دیگر پر سبقت حاصل کی، یہ ایونٹ سیڑھیوں، ریلنگز اور ریمپس پر ہوا تھا جو کسی پارک سے مشابہت رکھتا تھا اور جاپانی کھلاڑی نے 15.26 اسکور کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔

اسی کے ساتھ مومجی نیشیایا اولمپکس کی تاریخ کی دوسری کم عمر ترین ایتھلیٹ بنی، جس نے تیرہ سال تین سو تیس دن کی عمر میں خواتین کے پہلے اسکیٹ بورڈنگ اسٹریٹ مقابلے میں کامیابی حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

برازیل کی تیرہ سالہ راسیا لیال 14.64 اسکور کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا اور وہ اس کے ساتھ ہی اولمپک میڈل حاصل کرنے والی کم عمر ترین ایتھلیٹ بھی بن گئیں۔

ایونٹ میں جاپان کی ایک اور اسکیٹر سولی سالہ فیونا ناکایامانے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

تاریخی اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد مومجی نیشیایا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں جیت سکتی ہوں، مگر میرے اردگرد موجود ہر فرد مجھے حوصلہ دیا، میں اس کامیابی پر بہت خوش ہوں۔

اس وقت گولڈ میڈل حاصل کرنے والی کم عمر ترین کھلاڑی مارجوری گیسٹرنگ ہیں جنہوں نے انیس سو چھتیس کے برلن اولمپکس میں تیرہ سال دو سو اڑسٹھ دن کی عمر میں ویمنز 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: بھارتی کھلاڑیوں کی بدترین شکست، متعدد کھلاڑی ایونٹ سے باہر

دوسری جانب فلپائن کی بائیس سالہ اسکیٹر مارگیلین ڈیڈل نے کہا کہ وہ یہ دیکھ کر خوشی محسوس کررہی ہیں کہ تیرہ سالہ دو اسکیٹرز نے گولڈ اور سلور میڈل جیتے، انہوں نے کہا کہ جیتنے والے تمام اسکیٹرز بہت کم عمر ہیں، کیا آپ ایسا سوچ سکتے تھے، یہ تاریخ رقم ہوئی ہے اور میں اس کی گواہ ہوں۔

واضح رہے کہ اسکیٹ بورڈنگ کو پہلی مرتبہ ٹوکیو اولمپکس میں شامل کیا گیا ہے اور خواتین کے ساتھ مردوں کے ایونٹ میں بھی جاپانی ایتھلیٹس ہی چھائے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں