تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کوروناوائرس: سعودی عرب میں نئی پابندی

ریاض: سعودی عرب میں یکم اگست سے کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی کا اطلاق ہونے جارہا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سرکاری و نجی اداروں سمیت تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ویکسین کی شرط پر عمل در آمد یکم اگست سے ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی اور غیرملکی جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو وہ یکم اگست کے بعد سے سرکاری ونجی اداروں میں داخل نہیں ہوسکیں گے، تقریبات سمیت ٹرانسپورٹ کی سہولت سے بھی مستفید نہیں ہونے دیا جائے گا، شہریوں کو جلد از جلد ویکسینیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی شرط پر عمل در آمد یکم اگست سے ہوگا، کسی بھی تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیل کے علاوہ سماجی تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین کی شرط لاگو ہے۔

وزارت نے بتایا کہ سرکاری محکمے یا نجی ادارے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے انہیں ثبوت کے طور پر توکلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس دکھانا ہوگا، کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -