جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹوکیو اولمپکس میں‌ بڑا اپ سیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ایک بڑا اپ سیٹ اُس وقت سامنے آیا جب جاپان کی ٹینس اسٹار کو اپنی ہی سرزمین پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کی سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی ناؤمی اوسکا اور جمہوریہ چیک کی مارکیٹا وانڈروسووا کے درمیان سنگلز کا مقابلہ ہوا۔

اس مقابلے کے تیسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی مارکیٹا وانڈرسووا نے 6-1 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ناؤمی اوسکا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں مردوں کے ٹینس سنگلز مقابلے میں یونان کے اسٹیفانونس کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔

ٹوکیو اولمپک گیمز کے افتتاحی میچ تین سیٹ میں جیتنے والے چوتھی سیڈ کے سِسسِپاس نے دوسرے راؤنڈ میں امریکا کے فرانسس ٹیفوؤ کو 3-6، 4-6 سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں