بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں جینز پہننا بھی جرم بن گیا! 17 سالہ لڑکی اہلخانہ کے ہاتھوں قتل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں جینز پہننا بھی جرم بن گیا، دادا اور چچا نے غیرت کے نام پر 17 سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سفاکیت کا یہ واقعہ بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں نیہا پاسوان نامی لڑکی اپنے ہی دادا اور چچا کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار بنی۔

مقتولہ کی والدہ نے بتایا کہ ان کے شوہر ملازمت کے سلسلے میں دوسرے شہر گئے ہوئے تھے اور میں سسرالیوں کے ساتھ رہ رہی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ نیہا کو جینز پہننا پسند تھا لیکن اس کے دادا اور چچا اعتراض کرتے تھے، جس دن نیہا کی موت ہوئی اس دن نیہا روزے سے تھی۔

نیہا شام کو تیار ہوکر روزے کی رسم پوری کرنے کےلیے جینز اور شرٹ پہن پوجا کرنے لگی تو دادا اور چچا نے اعتراض کیا جس پر ان میں بحث ہونے لگی۔

شکنتلا دیوی پاسوان کا کہنا تھا کہ بحث اتنی بڑھی کہ میرے سسر اور دیور نے نیہا کو لاٹھی اور ڈنڈوں سے پیٹنا شروع کردیا یہاں تک کہ وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

نیہا کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے رکشے میں لے جا کر پل سے نیچے ندی میں پھینکا گیا لیکن لاش ندی میں گرنے کے بجائے لوہے کی گرل میں پھنس گئی۔

گرل میں پھنسی لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو مطلع کیا جس پر دادا کو حراست میں لے لیا گیا تاہم چچا اور رکشہ ڈرائیور فرار ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں