اشتہار

جرمنی میں خوفناک دھماکہ، 1 ہلاک متعدد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی کے صنعتی علاقے میں خوفناک دھماکے نے شہریوں کے دل دہلا دئیے، حادثے میں متعدد افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوا جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک جرمنی کے شہر لیوکیوسن کے صنعتی علاقے میں ہولناک دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث طویل فاصلے پر موجود گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

صنعتی علاقے میں ہونے والا دھماکہ 9 بج کر 40 منٹ پر ہوا تھا جس کے بعد متاثرہ علاقے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

- Advertisement -

حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے جب کہ متعدد افراد لاپتہ بھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کے ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے کے بعد شہریوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔

جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تاحال دھماکے کی جووہات کا پتہ لگانے میں ناکام ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دراز علاقوں میں موجود گھروں کی کھڑکیاں تک ٹوٹ گئیں۔

جرمنی کے شہر لیوکیوسن کی آبادی ایک لاکھ63 ہزار ہے اور ملک کی سب سے بڑی کیمیکل فیکٹری کا ہیڈ کوارٹر بھی اسی شہر میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں