بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سابق بیوی کی تصاویروائرل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے والےملزم کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے والےملزم کو گوجرانوالہ کی ‏عدالت میں پیش کیا گیا۔

کھاریاں کے رہائشی قاسم سابق بیوی کو بدنام کرنےکیلئےتصاویروائرل کرتاتھا ملزم کیخلاف متاثرہ ‏خاتون کے والد نے سائبرکرائم ونگ میں درخواست دی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم محمد اقبال نے بتایا کہ ملزم دوران تفتیش قصوروار پایا گیا اور ملزم نے ‏اعتراف جرم کیاکہ سابق بیوی سےبدلہ لینےکیلئےایساکیا۔

عدالت نے شواہد اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم قاسم کو3سال قید اور ایک لاکھ روپے ‏جرمانے کا حکم دے دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں