جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز، بڑی پابندی کا نفاذ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) نے ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی سی نے ملک میں ماسک مینڈیٹ دوبارہ نافذ کردیا اور ہدایت کی کہ ویکسین لینے والے افراد بھی انڈور جگہوں پر ماسک کا استعمال کریں۔

ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر روشیل کا کہنا ہے کہ امریکا میں ڈیلٹا ویرئنٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے تجاویز میں تبدیلی کی۔

- Advertisement -

بائیڈن انتظامیہ نے تمام سرکاری ملازمین کے لیے ویکسین لازمی قرار دے دی۔ وائٹ ہائوس کے تمام اہلکاروں نے دوبارہ سے ماسک کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ وبا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وباء کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ لاکھوں افراد کا ویکسین نہ لگانا ہے، ہمیں اس وقت زیادہ تشویش اور فکر کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں