بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بارباڈوس میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پہلی ٹی ٹوئنٹی میں مد مقابل ہونگے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔
ویسٹ انڈیز سے پہلے مقابلے کیلئے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن آزمانے کاعندیہ دیا ہے۔
پاکستان کو مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں برتری حاصل ہے، قومی ٹیم نے کالی آندھی کے خلاف چودہ میں سے گیارہ میچ جیتے، تین میں شکست ہوئی
کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابراعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف مختلف کمبی نیشن سےجائیں گے اور مختلف پلیئرز آزمائیں گے، انہوں نے کہا کہ شرجیل کوکھلایاتوٹاپ آرڈر میں کھلائیں گے ان ہی کھلاڑیوں نےپی ایس ایل میں پرفارم کیا ہے مڈل آرڈر کے کھلاڑیوں کوبیک کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کو کیسے زیر کرنا ہے؟ کپتان کی حکمت عملی سامنے آگئی
کپتان بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ہمارا ریکارڈ اچھا ہے انگلینڈمیں ہم نے 200 رنز اسکور کئے ہوئے ہیں لیکن ویسٹ انڈیزکی کنڈیشنزمختلف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ سیریزبہت اہم ہے مختلف پلیئرز آزمائیں گےانگلینڈکیخلاف کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ہماری فیلڈنگ کمزورتھی اس پربہت کام کیاہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی تھی۔