اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث گاڑیاں سڑکوں پر تیرنے لگیں۔
ذرایع کے مطابق اسلام آباد میں ایک فٹ کا کلاؤڈ برسٹ ہوا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے جاری ہے۔
ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ اہم نے نالہ لئی کے کنارے تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کی ہدایت کردی، نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Good Job @hamzashafqaat and the team! May ALLAH keep everyone safe. https://t.co/L3UulnTJKT
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 28, 2021
ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے بتایا کہ تمام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Situation at E-11, #Islamabad ☔️ pic.twitter.com/Qd3LUrTh5A
— Islamabadian (@Islaamabad) July 28, 2021
پاک فوج مدد کے لیے پہنچ گئی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے نالہ لئی اور ای11میں امدادی کاموں کے لیے پہنچ گئے، نالہ لئی میں شدید بارشوں کے باعث طغیانی کی صورت حال پیدا ہوئی، ای 11اسلام آباد میں شدید بارشوں سے پانی جمع ہوگیا، پاک فوج کے دستے اور سول انتظامیہ کی ریسکیو اور ریلیف کوششوں میں سرگرم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی سیلابی صورت حال کے پیش نظر تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی اوراطراف میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب جبکہ شہروں میں سیلابی صورت حال ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نالوں اور سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے، شہری تعاون کریں، غیرضروری نقل وحرکت سے پرہیز کریں۔
ادھر ترجمان آئیسکو نے بتایا کہ موسلادھاربارش کے باعث40سے زائد فیڈر پر فالٹ اور ٹرپنگ کا مسئلہ درپیش ہے۔ بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔