لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ نیا، بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی پی 38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہا جس نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع و عریض جائیدادیں بنائیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے کی عوام کے لیے کچھ نہ کیا، پہلی مرتبہ تحریک انصاف پی پی 38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے اور حلقے کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔ نیا، بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔
پی پی38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہاجس نےظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع وعریض جائیدادیں بنائیں مگر حلقہ کی عوام کیلئےکچھ نہ کیا۔پہلی مرتبہ پی ٹی آئی پی پی38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہی ہےاور حلقہ کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔نیا,بدلتا,ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کومبارک ہو
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 28, 2021
انہوں نے کہا کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش کر رہی ہے۔ حلقہ پی پی 38 کی عوام برسوں سے لوٹنے اور دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لے رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی عوام جم کر اور ڈٹ کر کپتان کے ساتھ کھڑی ہے۔
آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئےطبقات کےاستحصال کےخاتمےکی نوید لیکر طلوع ہوا۔پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش کررہی ہے۔حلقہ پی پی38کی عوام برسوں سے لوٹنے دیمک کیطرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لے رہی لےہے۔یہاں کی عوام جم کرڈٹ کرکپتان کیساتھ کھڑی ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 28, 2021