بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شیخ رشید کا نالہ لئی سے متعلق منصوبہ جلد شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انشااللہ اسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا، نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نالہ لئی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نالہ لئی سے متعلق وزیراعظم، عثمان بزدار اور نیس پاک سے میٹنگ جاری ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشااللہ اسی سال نالہ لئی کا منصوبہ شروع ہوگا، نالہ لئی کے آس پاس جتنی بھی آبادی ہے ہمارے لیے قیمتی ہے، واسا سمیت ریسکیو پولیس فوج اور مقامی انتظامیہ نگرانی کے لیے موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نالہ لئی راولپنڈی کا واحد بڑا مسئلہ ہے، نالہ لئی منصوبہ شروع کیا تھا تو 26 ارب کا تھا اب 90 ارب تک پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں ‘کلاؤڈ برسٹ’ سے بڑی تباہی، 330 ملی میٹر بارش ریکارڈ، گاڑیاں تیرنے لگیں (ویڈیو)

وزیر کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے اسلام آباد کے سارے نالوں پر قبضے کیے ہوئے ہیں، نالہ لئی منصوبے کے افتتاح کی خوشخبری 90 دنوں کے اندر دیں گے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھاربارش کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے جاری ہے۔ ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ اہم نے نالہ لئی کے کنارے تاجروں کو دکانیں خالی کرنے کی ہدایت کردی، نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں