زمبابوے اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے درمیان اچانک پراسرار واقعے پر ہر کوئی چونک اٹھا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران بنگلادیشی بلے باز محمد سیف الدین کی اچانک پراسرار طریقے سے گلی اڑ گئی کیوں وکٹ پر بال لگی تھی اور نہ ہی کھلاڑی کا پیر یا بلا ٹکرایا تھا، یہی وجہ ہے کہ یہ ایک معمہ بنا ہوا ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک نے لکھا کسی بھوت نے سیف الدین کی وکٹ لی۔
اس حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کھلاڑی کے شاٹ کھلتے ہی اچانک گلی اڑ گئی جس پر میدان میں موجود تمام کھلاڑی بھی ہکا بکا رہ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ کھلاڑی زمبابوے گیند باز تیندائی کا سامنا کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ ایسا تیز ہوا کی باعث ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مبینہ طور پر ہوا سے ناصرف گلی گری بلکہ وکٹ کا ایک حصہ بھی ٹیڑھا ہوگیا۔ سوشل میڈیا صارفین کے درجہ ذیل دلچسپ تصبرے بھی پڑھیں۔
First ever wicket taken by a ghost 😛😂 pic.twitter.com/9vG0BI50S4
— Mazher Arshad (@MazherArshad) July 24, 2021
That's spooky!! https://t.co/5sy1JeEJ2z
— Alok (@Alok02004) July 25, 2021
Wait!! What just happened there?!😳 https://t.co/dVmxjtThZ8
— CHEER4INDIA🇮🇳 (@_dhruvirat718_) July 25, 2021