اشتہار

ٹوکیو اولمپکس میں شکست پر ماحور شہزاد غصے میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو اولمپکس کے دونوں میچز میں شکست سے دوچار ہونے والی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد غصے میں آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد نے ساتھی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے اولمپکس میں جانے سے ساتھی کھلاڑی جل گئیں۔

ماحور شہزاد ساتھی بیڈمنٹن پلیئرز کو حاسد قرار دیتے ہوئے علاقائی تعصب بھی لے آئیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد میگا ایونٹ میں مسلسل اپنا دوسرا میچ بھی ہارگئیں، برطانوی کھلاڑی نے ماحور کو 14-21 اور 14-21 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: ماحور شہزاد کا ٹوکیو اولمپکس میں سفر اختتام پزیر

اس سے قبل ماحور شہزاد کو جاپان کی یاماگوچی نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی تھی میچ میں یاماگوچی کی جیت کا اسکور 21-3 اور 8-21 رہا۔

ماحور شہزاد پاکستان کی نمبرون بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں، ماحور نے پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 2017 کے سنگلز میں سونے اور ڈبلز مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ جنوری 2017 میں نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے سنگلز مقابلوں کی فاتح رہیں اور خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس کے علاوہ ماحور جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیئن گیمز 2014 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں جس کے بعد انھوں نے 2015 اور 2016 میں منعقد ہونے والے آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلے جیتے جبکہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2015 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں