تازہ ترین

’شادی بھی ہوجائے گی‘

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کے حوالے سے خبروں پر وضاحت پیش کردی۔

اداکار گوہر رشید، کبریٰ خان کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان کی جانب سے کیے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شوبز شخصیات نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی سے متعلق بات چیت کی۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کے حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے، شادی کے لیے ابھی کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے کچھ سوچا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ اپنی ذات کی نشونما کے سفر میں ہوں اورجو کام ہم اکیلے میں رہتے ہوئے کرسکتے ہیں وہ کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی میں اپنی ذات پر کام کر رہی ہوں، جب یہ سفر مکمل ہو جائے گا تو شادی بھی ہو جائے گی لیکن اس میں ابھی وقت ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مابین گہری دوستی ہے اور دونوں اس گہری دوستی کے حوالے سے مداحوں کے درمیان مستقبل کی نئی جوڑی قرار دیے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -