تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان کا اربوں‌ روپے کی ویکسین خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کرونا ریلیف پیکج کی 352 ارب روپے بقایا رقم سے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی شوکت ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی۔

اجلاس میں کرونا اقتصادی ریلیف پیکج کی غیر استعمال شدہ 352 ارب روپے کی سمری پر بھی غور کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیکج کی بقیہ رقم کو کرونا ریلیف کے کاموں میں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں اس فنڈز سے ویکسین کی خریداری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت نے دسمبر 2021تک ملک کی8.5کروڑ آبادی کو ویکسین فراہمی کاہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے بڑے پیمانے پر خریداری کی ضرورت ہے۔

وزیر خزانہ نے اجلاس میں وزیر تجارت کو مختلف ہدایات کیں، جن میں  اسٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر مزید اقدامات کرنے،  غیرملکی سرمایہ کاری سمیت برآمدی شعبے پر توجہ شامل تھی۔

شوکت ترین نے ہدایت کی کہ آئندہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی کا فریم ورک پیش کیا جائے۔

اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی کی کپاس کی امدادی قیمت کےتعین کی سمری پر غور کرنے کے لیے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا اور  کپاس کی امدادی قیمت کےحوالےمزیدمشاورت کےبعدحتمی فیصلہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -