پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

گوادر کے لیے براہ راست پروازیں کب سے شروع ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر: پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر کے لیے پروازیں شروع کرنے سے متعلق پی آئی اے کے سی ای او سے بات چیت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ  سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے، سرمایہ کاروں کی خواہش ہے گوادر کیلئے براہ راست پروازیں شروع کی جائیں، اس سے متعلق سی ای او پی آئی اے سے بات ہوئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’گوادر میں ایئرپورٹ تعمیر ہورہا ہے، جس کارن وے بہت بڑا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ’سی پیک سے پاکستان کی تقدیربدل جائےگی، منصوبے سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا’۔

- Advertisement -

قبل ازیں پانچ جولائی کو ہونے والی تقریب کے موقع پر  چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے، شہر میں سو بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنایا جارہا ہے اور ساتھ ہی انٹر نیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے، یہی نہیں گوادر میں ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں