جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سندھ میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ، ’10 سے15 دن کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافے کے پیش ںظر 10سے15دن کیلئےسخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ قاسم سومرو نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر میں آبادی زیادہ ہے، اس لئے سخت فیصلے کرنے چاہئیں۔

قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ 10سے15دن کیلئےسخت فیصلے کرنےکی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرزسے میٹنگ کریں گے جبکہ سرٹیفکیٹ بنواکرویکسین نہ لگانےسےمتعلق شکایات آئی ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے سندھ حکومت نے کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا جبکہ طبی ماہرین ،محکمہ صحت سندھ نے15دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کے لیے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور بیڈز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

خیال رہے کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کوویڈمریضوں کے لیے 398 وینٹی لیٹر ، 906 وینٹی لیٹرایچ ڈی یو بیڈز پراور 293 لو آکسیجن بیڈز دستیاب ہیں، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 4 اگست تک مزید 32 وینٹی لیٹر بڑھائے جائیں گے جبکہ مزید 110 ایچ ڈی یو بیڈز اور 40 لوفلو بیڈز بنائے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں