اشتہار

ہاتھوں سے محروم شخص نے ’کیرم‘ کھیل کر سب کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

معذور افراد اگر کچھ کرنا چاہیں تو ان کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی، ایسے ہی ایک شخص نے ہاتھ نہ ہونے کے باوجود کیرم کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

بھارتی شہری ہرشاد گوٹھانکر جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پیروں کی مدد سے کیرم کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹویٹر پر یہ ویڈیو سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے شیئر کی جس میں دونوں ہاتھوں سے محروم شخص کو دیگر افراد کے درمیان پیروں سے کیرم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے دیگر افراد کو بھی باہمت شخص سے سبق سیکھنے کی تلقین کی۔

سابق بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ’ناممکن اور ممکن کے درمیان فرق عزم کا ہے، ہرشاد گھوٹانکر نے اپنے مقصد کو پورا کیا، چیزوں کو ممکن بنانے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں، ہم سب کو اس سے سیکھنا چاہیے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی ہرشاد کے کیرم کھیلنے کی ویڈیو پر تبصرے کررہے ہیں اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں