12.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کراچی میں پانی کیلیے نیا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کے پانی کا مسئلہ حل کرنےجا رہے ہیں جس کے لیے 12 ارب کی لاگت سے نئی حب کنال سے پانی مہیا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حب کنال سے اضافی پانی لانے کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے کیماڑی ،بلدیہ کےعوام کوپانی ملےگا، 12 ارب سے 200 ملین گیلن پانی کی حب کنال بنے گی جو 12 ماہ میں مکمل ہو گی اور 200 ملین گیلن پانی کا منصوبہ تیار ہو جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو حب ڈیم سے پانی فراہم کرنے والا سسٹم 45 سال پرانا ہے جس کی وجہ سے 100 کے بجائے 55 ملین گیلن پانی ملتا ہے نئی کنال بنانے کا فیصلہ کیا ہےجس سےکراچی کو 100 ملین پانی ملےگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کینجھر جھیل سے کراچی کیلئے77ارب کا منصوبہ سندھ ایکنک کو بھیجا جا چکا جب کہ کےفور اور حب ڈیم منصوبے سے پانی کی قلت دورکی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں