اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

دیائے چناب میں ڈوبتے بھائی کو بچاتے ہوئے دوسرا بھائی بھی ڈوب گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دریائے چناب میں ڈوبتے بھائی کو بچانے کے لیے دوسرے بھائی نے بھی چھلانگ لگا دی۔

یہ واقعہ اتوار کو ہیڈمرالہ کے مقام پر پیش آیا جہاں تفریح کے لیے آیا نوجوان دریائے چناب میں ڈوب گیا۔ اپنے بھائی کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر اسے بچانے کے لیے دوسرے بھائی نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں پہنچیں اور نوجوانوں کی تلاش شروع کر دی۔ مقامی پولیس اور نوجوانوں کے اہل خانہ بھی جائے حادثہ پر پہنچے۔

- Advertisement -

12سالہ احسن اور 17سالہ محمد احمد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن اندھیرے کے باعث روک دیا گیا۔ ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی تلاش کیلئے کل صبح دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جب چھوٹے بھائی ڈوبتے ہوئے دیکھا تو بڑے بھائی نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی ڈوب گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں