ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلیے برُی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سولر کے ذریعے نیٹ میٹرنگ کا فائدہ اٹھانے والوں کیلیے برُی خبر آگئی۔

حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا کہہ دیا جس کے بعد نیٹ میٹرنگ سے فائدہ اٹھانے والے بھی مہنگی بجلی ہی استعمال کریں گے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سولرنیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے پہلے سولر سسٹم لگانے والے 3 سال میں اپنی انویسٹمنٹ پوری کرتے تھے اب سولر سسٹم لگانے والے ایک سے ڈیڑھ سال میں انویسٹمنٹ پوری کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیرتوانائی نے بتایا کہ ضرورت پیش آئی تو نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی ہو گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نیٹ میٹرنگ کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ ملکی مسائل حل کریں گے معیشت  کی بہتری کیلئے کام ہو رہا ہے بجلی چوری ایک بہت بڑامسئلہ ہے ایک صوبے میں بجلی کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا امید ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بجلی چوری پر بہتر تجاویز دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں