ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عائزہ خان نے مذاق اڑانے والے صارف کی بولتی بند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصویر پوسٹ کرنے پر مذاق اڑانے والے صارف کو چپ کروادیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسنیشن لگوانے کے بعد اپنے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’دنیا کو بتانا لازمی ہے کیا۔‘

عام طور پر فنکاروں کی جانب سے صارفین کے کسی کمنٹ کا جواب نہیں دیا جاتا لیکن عائزہ خان نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ہاں! چونکہ ویکسین لگوانا ایک شہری کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے اور بااثر شخصیت کے طور پر میں نے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہاں ہماری زندگیاں اہم ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’یہ سب لکھنے کے بجائے براہ کرم جاکر ویکسین لگوائیں اور ہاں اس سرٹیفکیٹ کو دکھائے بغیر آپ کو کہیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘

عائزہ خان نے لکھا کہ اور ہمیں ایک کدوسرے کو یاد دلاتے رہنا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، حکومت نے دوبارہ لاک ڈاؤن شروع کردیا، ہمارے پیارے لوگ اپنی زندگیاں کھو رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت پہلے جیسا نہیں رہا، ہمارے بچے اسکول نہیں جارہے ہیں، لوگ نوکریاں کھورہے ہیں، کاروبار بند ہورہے ہیں اور پھر بھی ہم ہر چیز سے لاعلم ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں