کمشنر ہاؤس کراچی میں تاجرون کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں مطالبات پیش کرنے کی یقین دھانی پر مزاکرات ختم ہوگئے۔
کمشنر ہاوس میں میٹنگ کے بعد کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے تاجروں نے میڈیا سے بات چیت کی اس۔ شرجیل گوپلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کے ٹاسک فورس کے اجلاس میں اوقات کار بڑھانے کی بات چیت ہوگئی نہ کہ بند کرنے کی، مارکیٹوں میں ایک دن کی تعطیل اور وقت 10 بجے تک کیا جاۓ گا۔
انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈائون کی افواہوں پر کان نہ دھریں ایسا کچھ نہیں ہے، جوبلی مارکیٹ کے دوکانداروں کی بھی مالی معاونت کی جائے گی اور ایس ایچ او نبی بخش کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔
تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ ہماری میٹنگ سی ایم سے کروائی جائے ایسی میٹنگز کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا ایسا نہ ہو کہ کل کا فیصلہ آج کی باتوں کے بر عکس ہو جائے۔
الیاس میمن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کم ہونے کی وجہ سے کورونا کی شرح زیادہ آ رہی ہے سی ایم سندھ سے ملاقات کروائی جائے وزراء اور انتظامیہ کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں ہوتا ہے تمام تاجر برادری اور مالازمین مسلسل ویکسینشن کروا رہے ہیں۔