منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عمان نے جزوی میں لاک ڈاؤن میں تاحکم ثانی توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط : خلیجی ملک عمان میں کرونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث آج (29 جولائی بروز جمعرات) سے جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں 29 جولائی سے تا حکم ثانی جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے، یہ اقدام کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے تحت ملک میں رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

- Advertisement -

عمان میں اسپتالوں، صحت مراکز، فامیسیز اور پٹرول پمپس کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران ہوم ڈلیوری بھی معطل رہے گی اور گھروں سے باہر نکلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

عمانی حکومت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا وبا کی صورت حال کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے گا، آئندہ کے لیے فیصلے نئی صورت حال کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ عمانی حکومت کی جانب سے رواں برس 4 مارچ کو سلطنت میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں