تازہ ترین

موڈرنا ویکسین سے متعلق عوام کیلیے خوشخبری

این سی اوسی نے موڈرنا ویکسین ایڈمنسٹریشن پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے امریکی کورونا ویکسین موڈرنا لگانےکی پالیسی میں تبدیلی کافیصلہ ‏کیا ہے اور اب موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کےبعد موڈرنا ویکسین ملک بھر میں عام شہریوں کیلئےدستیاب ‏ہوگی۔اس سے قبل موڈرنا کمزور قوت مدافعت اور دائمی امراض کا شکار افراد کو لگائی جارہی ‏تھی۔ ‏

پاکستان میں موڈرناویکسین بیرون ملک جانیوالےافرادکولگائی جارہی ہے موڈرناکوروناویکسین یورپ ‏امریکا،خلیج سمیت دنیابھرمیں تسلیم شدہ ہے۔

پاکستان کو55لاکھ موڈرناویکسین ڈوزکوویکس پلیٹ فارم سےملی ہیں اور کوویکس سے موڈرنا ‏ویکسین کی مزیدکھیپ ملنے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -