اشتہار

خواتین پر مظالم کی روک تھام: مہوش حیات کا حکومت سے بڑا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اداکارہ مہوش حیات نے خواتین پر مظالم اور زیادتی جیسے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ نظام کی تبدیلی کےلیے کیا کررہی ہے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک مرتبہ پھر خواتین پر ظلم و زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ اس وقت تک جنسی اور صنفی تشدد جیسے مسائل سے نہیں نکل سکتا جب تک معاشرہ خود تبدیل نہ ہو۔

مہوش حیات نے حکومت سے جلد از جد جامع اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آکر حکومت بتائے کہ نظام کی تبدیلی کےلیے کیا کررہی ہے؟

- Advertisement -

ظلم و زیادتی سے پاک معاشرے میں زندگی گزارنا ہر شہری کا حق ہے، اس سے قبل کوئی اور ظلم ہو، اسی وقت ایکشن لینا ہوگا۔

اداکارہ نے عدالتی نظام سے متعلق کہا کہ یہ انتہائی خطرناک، فرسودہ اور غیر مؤثر ہوچکا ہے، قانون تو موجود ہے لیکن نفاذ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں