اشتہار

مسجد الحرام میں توسیعی منصوبے پر کام بحال

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد الحرام میں تیسرے سعودی توسیع کے منصوبے پر کام بحال ہو گیا۔

حج کی وجہ سے توسیع کا کام روک دیا گیا تھا حجاج سہولت کیلئےتوسیع حصہ استعمال میں لانے ‏کیلئےکام روکا گیا تھا۔

کورونا وبا میں حج کے محفوظ اور کامیاب انعقاد کے بعد مسجد الحرام میں تیسرے توسیع ‏منصوبے پر دوبارہ سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بجلی، مشینی امور، تعمیراتی اور آرائشی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ باب الملک عبدالعزیز،باب ‏العمرہ اور باب الفتح کےبڑے مینار تیارہوں گے۔

مطاف کی منزلوں کی معلق چھتیں نصب کی جائیں گی جب کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبے اور ‏امدادی خدمات کے کام بھی مکمل ہوں گے۔

تیسری توسیع پر تعمیراتی کمپنی کے پاس 60 ضروری اجازت نامےموجودہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں