اشتہار

سعودی حکومت کا بڑا ریلیف، ہزاروں لوگ فائدہ اٹھانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکام کی جانب سے فراہم کیے گئے خصوصی ریلیف پیکج(سکنی ہاؤسنگ اسکیم) سے اب تک 34 ہزار 891 خاندان مستفید ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سکنی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مقامیوں کو اپنا گھر خریدنے کے لیے سبسڈی والے قرضے فراہم کیے جارہے ہیں جس سے مجموعی طور پر چونتیس ہزار آٹھ سو ایک خاندان فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مذکورہ تعداد میں خاندان مستفید ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی بلدیات و دیہی امور اور ہاؤسنگ ورئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (آر ای ڈی ایف) کی وزارت کے زیر انتظام ہونے والے سیمینار میں خاندانوں کو گھر خریدنے کے لیے قرضے دیے گئے۔

- Advertisement -

سکنی پروگرام کے تحت ایک لاکھ کے قریب سعودیوں کو مختلف امور سے متعلق بھی مدد کی گئی، سعودی وژن2030 اصلاحاتی منصوبے کا اصل مقصد مملکت میں رہائش کی ملکیت کے تناسب کو 70 فیصد تک بڑھانا ہے۔

سعودی عرب: خاندانوں کو اپنا گھر مہیا کرنے کا مشن، ایک اور بڑا اقدام

مملکت میں خصوصی ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی مقامیوں کی مدد کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ 11 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 2020 کے دوران رہائشی یونٹس کے مالکان کی تعداد بڑھی ہے، حکومتی اقدامات سے 62 شرح تک شہری اپنے گھروں کے مالک بنے، اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مختلف اسکیمیں اور پروگرامز بھی متعارف کرائے گئے۔

سعودی عرب میں سکنی نامی پروگرام کے ذریعے امیدوار کی آمدنی اور اس کے خاندان کے افراد کی تعداد کو سامنے رکھ کر مکان کے لیے قرضہ، پلاٹ یا تیار شدہ مکان فراہم کیا جا رہا ہے۔ سعودی حکومت انتہائی محدود آمدنی والے خاندانوں کے لیے مکان فنڈ کا ضمانتی پروگرام بھی جاری کیے ہوئے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں