تازہ ترین

‏’کسی بھی صوبے یا اکائی کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی میں لاک ڈاؤن سے متعلق سندھ حکومت کے فیصلے ‏پر کہا ہے کہ کسی بھی صوبے یا اکائی کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں۔ ‏

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارامؤقف ہے این سی اوسی کی ‏پالیسی کو جاری رکھا جائے کسی بھی یونٹ کو اپنے طورپر فیصلہ نہیں کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں وزیر اعظم ‏کی پالیسی بالکل واضح ہے ہم ہر ایسے اقدام کیخلاف ہوں گے جس سے عام آدمی کی معیشت ‏شدید متاثر ہو۔

فوادچوہدری نے کہا کہ این سی اوسی اور سندھ حکومت ایسالائحہ عمل بنائیں کہ عام آدمی کا ‏روزگار، کاروبار متاثر نہ ہو، وزیراعظم نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ہم نے معیشت ‏کو متاثر کئےبغیر کورونا کا مقابلہ کیا ہے۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبےیااکائی کو انفرادی فیصلے کی اجازت نہیں، این سی اوسی اور ‏سندھ حکومت مشترکہ مؤقف پرکام کررہی ہے اسدعمر اور ڈاکٹرفیصل کی مرادعلی شاہ سے بات ‏ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -