جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جوکووچ کا ’گولڈن سلم‘ جیتنے کا خواب چکنا چُور

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ اولمپک ٹینس کے سیمی فائنل میں الیگزینڈرا زویو سے شکست کھا گئے۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو اولمپک ٹینس کے سیمی فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈرا زویو نے شکست دے دی، جرمن کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔

جوکووچ کی ’گولڈن سلم‘ جیتنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا، 24 سالہ زیو نے 1-6، 6-3 اور 6-1 سے فتح سمیٹی۔
سربین کھلاڑی کے پاس گولڈن سلم جیتنے کا شاندار موقع تھا لیکن وہ ناکام ہوگئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسٹیفی گراف واحد ٹینس کھلاڑی ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا انہوں نے 1988 میں یہ گولڈن سلم جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ـ ٹوکیو اولمپکس میں‌ بڑا اپ سیٹ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ایک بڑا اپ سیٹ اُس وقت سامنے آیا تھا جب جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کو اپنی ہی سرزمین پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تیسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی مارکیٹا وانڈرسووا نے 6-1 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ناؤمی اوسکا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

علاوہ ازیں مردوں کے ٹینس سنگلز مقابلے میں یونان کے اسٹیفانونس کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں