جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بیٹے کی پہلی سالگرہ پر نیمل خاور کا محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اور سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی کی پہلی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر دو تصاویر شیئر کیں ایک تصویر میں ننھے مصطفیٰ عباسی والد کی گود میں موجود ہیں اور والدین خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دوسری تصویر میں ننھا بیٹا والد کے ساتھ سوئمنگ پول میں موجود ہے۔

نیمل نے تصاویر کے ساتھ بیٹے کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج ہماری زندگی کی روشنی، میرا خوبصورت بیٹا مصطفیٰ ایک سال کا ہوگیا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’اللہ آپ کو صراط مستقیم پر چلائے اور آپ کو بہت سی نعمتوں سے نوازے۔‘

نیمل نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے بیٹے، آپ اچھے بچے بنیں، میں خدا کی نعمتوں کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں۔‘ انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہ کرم مصطفیٰ کی سالگرہ کے موقع پر اس کے لیے دعا کریں۔‘

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست 2019کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ سال30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں