راولپنڈی : ماں اور بیٹے کو قتل کرنے والے سفاک ملزم نے اقبال جرم کر لیا ، ملزم واجد علی نے واردات کے 3دن بعد پولیس کوگرفتاری دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود میں ماں بیٹا قتل کیس میں ملزم نے اقبال جرم کر لیا ، ملزم واجد علی نے دوران ریمانڈتفتیش میں اقبالی بیان دیا ، جس کے بعد پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔
یاد رہے ملزم واجد علی نے واردات کے 3 دن بعد پولیس کو گرفتاری دی تھی ، ملزم نے خاتون اور اس کے ننھے بیٹے کو تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کو ملنے کیلئے مہوٹہ موہڑہ میں بلایا،جہاں ملزم نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کا کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم واجد علی مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی ہے اور فرنیچر کا کام کرتا ہے۔