جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

نذیر چوہان نے درخواست ضمانت دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے ایف آئی اے سائبرکرائم کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کردی ، جس میں کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ایما پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی ، نذیر چوہان نےشفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست ضمانت دائر کی۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کی ایما پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، ایک مقدمہ میں ضمانت ہوئی تو دوسرے میں گرفتار کر لیا گیا۔

- Advertisement -

نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے ایم پی اے ہیں اور اختلاف پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سائبر کرائم کے مقدمہ میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، الزامات ثابت نہیں ہوئے اور عدالت میں مقدمہ کے حوالے سے غلط بیانی کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک جرم کے الزام میں دو بار سزا نہیں ہو سکتی، فیس بک سمیت دیگر سائٹس پر پوسٹ بھی نذیر چوہان کی نہیں ہیں، اسلیےعدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔

دوسری جانب نذیر چوہان کے شریک ملزم جاوید جٹ کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آٸی اے کے حوالے کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں