اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں پہلی بار ایک دن میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھرمیں روز ویکسی نیشن کاریکارڈ بن رہا ہے، مسلسل 5 ویں دن ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلی بار گزشتہ روز ریکارڈ ویکسی نیشن 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، ویکسین مہم کامیاب بنانے کےلیے2600 مراکزقائم ہیں اور 2979 موبائل یونٹس بھی ویکسی نیشن کررہےہیں۔
vaccination records continue to be set daily. 5th straight day record vaccinations carried out. Yesterday the vaccination number crossed 9 lakh for the first time. 2,600 vaccination centres & 2,979 mobile units operating across Pakistan, to make this massive campaign possible
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 31, 2021
دوسری جانب این سے او سی نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں ویکسین کی 2 کروڑ 64 لاکھ 8 ہزار 55 ڈوز لگائی جا چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ ویکسینشن کی گئی ہے، گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 4 ہزار 830 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔