منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیپلزلبریشن آرمی کا یوم تاسیس، جی ایچ کیو میں شاندار انتظامات، چینی مہمان دنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چین کی پیپلزلبریشن آرمی کا یوم تاسیس، تقریب کی خوبصورتی اور حسن ترتیب دیکھ کر چینی مہمان دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں چین اور پاکستان میں مختلف تقاریب کا اہتمام جاری ہے، ایسی ہی شاندار تقریب کا انعقاد آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چین کےسفیر نانگ رونگ اور ڈیفنس اتاشی میجرجنرل چن ونرانگ بھی پر وقار تقریب میں شریک ہوئے،آئی ایس پی آر نے خصوصی تقریب کا زبردست انتظام کیا۔

- Advertisement -

چین سےآئے معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا،آرمی بینڈ نے خصوصی طور پر چینی اور پاکستانی دھنیں پیش کیں، آرمی آڈیٹوریم کو خصوصی طور پر چین کے روایتی ثقافتی رنگوں سے سجایا گیا، سرخ گلابوں سے چین کا قومی پرچم بھی تیار کیا گیا، تقریب کی خوبصورتی اور حسن ترتیب دیکھ کر چینی مہمان دنگ رہ گئے۔

پی ایل اے اور پاک افواج کے تاریخی روابط کی عکاسی تصویری نمائش سے کی گئی، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے، بعد ازاں پاک چین تعلقات پرمبنی آئی ایس پی آر کی تیار کردہ ڈاکو منٹری بھی چلائی گئی، اس موقع پر پاک چین دوستی پر مبنی گلوکار علی ظفر اور چینی گلوکارہ کا نغمہ چلایاگیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی قیادت کو مبارکباد دی، آرمی چیف نےپاک چین دوستی کو سدا بہار اور ناقابلِ شکست قرار دیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اتحاد، پختہ عزم اور قربانیوں کے باعث پی ایل اے کا شمار بہترین افواج میں ہوتا ہے، پی ایل اے کی چین کے دفاع و سلامتی اور ترقی کیلئے خدمات روشن مثال ہیں۔ پی ایل اے اور پاک افواج اپنے گہرے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتے ہیں، شاندار تقریب کے انعقاد اور شرکت پر چینی سفیر نے آرمی چیف کاشکریہ اداکیا۔

پاک افواج،پی ایل اے کا رشتہ پاک چین دوستی کےلیےریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاک افواج کی پی ایل اے کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقیں معمو ل کا حصہ ہیں، پی ایل اے اور پاک افواج کا باہمی تعاون خطے کی سلامتی اور استحکام کےلیےاہم ہے، کووڈ نائنٹین کےدوران بھی پی ایل اے نےپاک افواج کی معاونت میں کسر نہ چھوڑی، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں