جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چلاس:‌آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، دس سالہ بچی جھلس گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چلاس: خیبرپختون خوا کے پہاڑی علاقے بابو تھک میں آسمانی بجلی گرنے سے دس سالہ بچی زخمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے چلاس شہر اور گردونواح میں بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ خیبرپختون خواہ کے بھی مختلف پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ برسات جاری ہے۔

دیامر کے دور افتادہ بالائی مقامات پربارش ہوئی جبکہ ابوسر ٹاپ اور بٹوگاہ ٹاپ پر بارش کیساتھ ہلکی برفباری بھی ہوئی۔

- Advertisement -

بابو سر تھک میں آسمانی بجلی گرنے سے دس سالہ بچی زخمی ہوئی، جسے علاج کے لیے آر ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی بچی کا جسم جھلس گیا البتہ اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بارش کے تیسرے اسپیل کی وجہ سے سوات کے علاقے مینگورہ سمیت گرد و نواح جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے چلاس، دیامر، تھک نیاٹ، گیچی، بڈور، تھور، داریل اور تانگیر سمیت دیگر علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی ہوئی، جس کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں۔ علاقہ مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریا کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ بھاؤ بہت زیادہ بڑھا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں