منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

طالبان کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے دوسرے بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طالبان نے حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قندھار بین الاقوامی ہوائی ‏اڈے پر راکٹ داغے گئے کم از کم تین راکٹ حملے ہوئے جس سے رن وے تباہ ہو گیا۔

حملے کے بعد ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر کے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں اور رن وے ‏کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رن وے کی مکمل بحالی اور سیکورٹی انتظامات مکمل ہونے تک فضائی آپریشن معطل رہے گا۔

Taliban rockets hit Kandahar airport, clashes intensify in Afghanistan -  Viral Nigeria

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے ‏طیارے پر فضائی حملے کرتے تھے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ قندھار ایئرپورٹ ہم پر فضائی حملوں کا مرکز تھا یہاں ‏اڑنے والے طیارے ہم پر حملے کرتے تھے اسی لیے ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔

حکام نے رن وے کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ راکٹ حملوں میں کوئی ‏جانی نقصان نہیں ہوا البتہ رن وے کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں