سکھر: قومی اسمبلی کے قائد ِحزب ِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جب ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے تو پھر کسی کے بھی خلاف مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔
سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان دس سیٹون کی بات کرتے تھے لیکن اب وہ نئےمطالبات لے کر آئیں ہیں۔ ہم حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ احتجاج کرنے والی جماعتوں سے مذاکرات کرے۔
انہوں نے کہا کہ دھرنے سے قبل مختلف سیایسی جماعتوں سے موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں مشاورت کی گئی تھی لیکن تاحال یہ ملاقاتیں کسی نتیجہ خیزمرحلے میں داخل نہیں ہوئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ذوالفقار علی بھٹو پرناانصا فی کے الزام میں مقدمہ درج ہوسکتا ہے تو پھر کوئی بھی شخص قانون سے ماورا نہیں ہے۔