جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں گے تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، فواد چوہدری نے کہا کہ وفاق نے کئی دن سے اپنی پوزیشن واضح کر رکھی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اسد عمر اور ڈاکٹر فیصل سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے لاک ڈاؤن سے متعلق انفرادی فیصلہ نہیں کرسکتے، اس حوالے سے سندھ حکومت کو اپنے طور پر فیصلے کرنے کا اختیارنہیں ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی تین لہروں کا سب نے مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جب کورونا کی3لہروں کا سامنا کیاہے تو پھراپنا طریقہ کار کیوں بدلیں گے؟

انہوں نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ آخر کراچی میں کورونا کی شرح30فیصد تک پہنچی کیوں؟ وہ اس لیے کہ سندھ حکومت کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد نہیں کراسکی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ انڈسٹریز کو مکمل بند نہیں کرسکتے، دیہاڑی دار طبقے کو بیروزگار نہیں کرسکتے، این سی اوسی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔

وزیراطلاعات نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگراین سی او سی طریقہ کار کے مطابق نہیں چلیں تو وفاقی حکومت آئینی اختیارات استعمال کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں