اشتہار

پاکستان نے داعش اورطالبان سے متعلق زیرگردش بیان گمراہ کن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے داعش اورطالبان سےمتعلق زیرگردش بیان گمراہ کن قرار دے دیا اور کہا افغانستان میں ہماراکوئی فیورٹ نہیں، افغان امن عمل میں سہولت کاری کا تعمیری کردارجاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہدحفیظ چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش اور طالبان سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش بیان گمراہ کن ہے، وزیر خارجہ سے وہ باتیں منسوب کی گئیں جوانہوں نے نہیں کیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے افغانوں کی قیادت میں افغانوں کو قبول امن عمل اور دہشت گردی کیخلاف عالمی برادری کے اتفاق رائے سمیت علاقائی فریقین،افغانوں کےاتفاق رائےکی واضح بات کی تھی۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ بیان کو افغان تنازع میں کسی فریق کی وکالت کے غلط تاثر پر محمول نہیں کرنا چاہیے، پاکستان نے بارہا کہا ہے افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، ہم افغان تنازع کے تمام فریقین کو مدنظررکھتے ہیں۔

زاہدحفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مستقبل کا ازخود فیصلہ کرنا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کاری کا تعمیری کردار جاری رکھےگا، جامع سیاسی تصفیہ کے لئے تمام توانیاں بروئے کار لانے پر توجہ مرکوزہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں