اشتہار

بطخ ہے یا پیسوں کی مشین! جس کے پَروں کی قیمت لاکھوں میں ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ریکیاوک : یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک ایسی بطخ بھی پائی جاتی ہے جس کے پروں کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیسوں کی مشین کہی جانے والی ایلڈر پولر بطخ دراصل اپنے پروں کی وجہ سے بہت معروف ہے جس کے 800 گرام پر 5 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوتے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 8 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

موسم گرما میں کئی سو افراد جزیرے برائدروو سے ایلڈر بطخ کے پر جمع کرکے لاتے ہیں اور انہیں لحاف اور تکیوں میں بُنتے ہیں جس کے بعد تین تکیوں کی قیمت 4 ہزار ڈالر جب کہ لحاف کی قیمت 8 ہزار ڈالر ہوجاتی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق بطخ اپنے پروں کو گھونسلوں میں بچھاتی ہے تاکہ اپنے بچوں کو سردی سے بچاسکے اور موسم گرما میں ان پروں کو مقامی لوگ جمع کرلیتے ہیں۔

ایلڈر بطخ کے پروں کو جمع کرنے کے بعد ایک خاص طریقے سے صاف کیا جاتا ہے اور پھر انہیں مشین میں دبایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں