اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شوہر کی گرفتاری، شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’گزشتہ چند دن ہمارے لیے بہت مشکل رہے، اس دوران ہمیں افواہوں اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میڈیا اور میرے چاہنے والوں سمیت کافی لوگوں نے مجھے اور میرے خاندان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔‘

- Advertisement -

شلپا شیٹھی نے کہا کہ ’اس کیس سے متعلق میرا کوئی بھی موقف سامنے نہیں آیا اور میں اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز ہی کروں گی کیونکہ یہ کیس ابھی عدالت میں ہے۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ جھوٹے بیانات کو ان سے منسوب کرنے سے باز رہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہا کہ ’مجھے ممبئی پولیس اور اپنی عدالتوں پر مکمل اعتبار ہے اور یقین ہے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا۔‘

انہوں نے درخواست کی کہ میڈیا اور مداح ان کی اور ان کے بچوں کی نجی زندگی کا احترام کریں، کوئی بھی بات تصدیق کے بغیر شیئر نہ کریں۔

یاد رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ دنوں فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ممبئی کی عدالت نے فحش فلموں کے کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں