جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عامرلیاقت پولیس کی مبینہ زیادتیوں پر پھٹ پڑے، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین لاک ڈاؤن پابندیوں کو جواز بنا کر شہریوں سے ہتک آمیز سلوک اور پولیس کی مبینہ زیادتوں کے ‏خلاف پھٹ پڑے۔

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ویکسینیشن کارڈز کے معاملے پر بیچ سڑک پر پولیس اہلکاروں سے الجھ ‏پڑے اور اپنے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پولیس سے جھگڑے کی ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں عامرلیاقت کو پولیس اہلکاروں کے سامنے کھڑے ہو کر زور زور سے بولتے ہوئے سنا جا ‏سکتا ہے۔ ‏

- Advertisement -

ویڈیو کے ساتھ عامر لیاقت نے لکھا کہ اپنےحلقےمیں پولیس کی پیداگیری نہیں چلنےدوں گا ‏پولیس والےعوام کوروک روک کرپیسےمانگ رہےتھے۔

انہوں نے لکھا کہ لاک ڈاؤن پولیس والوں نےمنہ کھلا رکھا ہوا ہے پورا دن کئی ٹریفک پولیس اور ‏پولیس اہلکاروں کو پکڑا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں