اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز، کراچی کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاون نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے 4 اضلاع میں ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ، لاک ڈاؤن3 اگست سے31اگست تک نافذالعمل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 4 اضلاع میں ڈیلٹاوائرس کی تعداد میں تیزی سے ریکارڈ کیا گیا ،جس کے بعد صوبے کے چاروں اضلاع میں لاک ڈاون لگا دیا گیا، اس حوالے سے محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے کہا لاک ڈاؤن3 اگست سے31اگست تک نافذالعمل رہے گا، اطلاق لاہور،راولپنڈی،ملتان،فیصل آباد کےعلاقوں میں ہوگا ، تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات8 بجے تک ہوں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

- Advertisement -

سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ میڈیکل سروسز،فارمیسیز،طبی مراکز ویکسی نیشن سینٹرزپورا ہفتہ کھلےرہیں گے جبکہ پمپ،تندور،بیکری،گروسری،کریانہ اسٹور،ڈیری شاپس24گھنٹے کھل سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پھل، سبزی،گوشت،فوڈڈلیوری اینڈای کامرس سروسز ، کورئیر،پوسٹل سروسز،بجلی،گیس،انٹرنیٹ،ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز، میڈیا ہاؤسز، آٹوورکشاپس،آئل ڈپو، منڈیاں پورا ہفتہ کھلی رہیں گی۔

سیکریٹری صحت نے کہا کہ تمام مزارات،سینماگھرمکمل بندرہیں گے، تمام سرکاری ونجی دفاتر50فیصدعملےکیساتھ کام کرسکتےہیں تاہم ان ڈور ڈائننگ پر پابندی اور آؤٹ ڈورڈائننگ ایس اوپیزکیساتھ 10بجے تک ہوگی۔

منتخب اضلاع میں 8اگست سےان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی تاہم آؤٹ ڈورتقریبات کی400افرادکی گنجائش کیساتھ 10بجےتک اجازت ہوگی۔

جمزمیں صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آسکتےہیں جبکہ تمام انٹرٹینمنٹ مراکز،تفریحی پارکس،سوئمنگ پول مکمل بندرہیں گے اور صوبہ بھرکےتمام سیاحتی مقامات کوایس اوپیز کے مطابق کام کی اجازت ہے۔

ثقافتی تہواراوراجتماعات پرمکمل پابندی عائدہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کوفیصد50گنجائش کےساتھ چلنےکی اجازت ہوگی جبکہ مال بردارگاڑیوں،ایمبولینسز، طبی شعبے کی گاڑیوں، صعنت اورزراعت کےشعبے کو استثنیٰ حاصل ہے۔

سیکرٹری صحت نے کہا ٹرین سروس کل گنجائش کے70فیصدمسافروں کےساتھ جاری رہے گی ، ضلعی انتظامیہ،پولیس ایس اوپیزکااطلاق یقینی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں