جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پنجاب اسمبلی: تحفظ استحقاق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب کی مخالفت کے باوجود پنجاب اسمبلی میں تحفظ استحقاق ترمیمی بل دو ہزار اکیس متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ق لیگ کے رکن ساجد احمد نے تحفظ استحقاق اور دی پروونشل اسمبلی آف پنجاب ترمیمی بل ایوان میں پیش کئے گئے، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اس سے قبل گورنر پنجاب نے بعض تکنیکی اعتراضات لگا کربل واپس اسمبلی بھیجا تھا۔

دونوں ترمیمی بل کی کامیابی پر اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ چیئرمین استحقاق کمیٹی نے لکھ کر بھیجا کہ میرا استحقاق مجروح ہوا،میں نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے استحقاق کا بل منگوا بھیجا،انہوں نے بتایا قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یہ اڑتے ہوئے آتے ہیں۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ گوجرانولہ میں پولیس والےرکن صوبائی اسمبلی کے گھر میں گھس گئے،ہم نےدو تین ایسی مثالیں بنانی ہیں کہ بیوروکریسی کو پتاچل جائےگا، حکومت اپنی گورننس درست کرے،ہم نے کبھی حکومت کے کسی بل میں مداخلت نہیں کی ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے لیے ہم گزشتہ تین سال منتیں کرتے رہے، دو سال باقی رہ گئے ہیں اب کسی کی منت نہیں ہو گئی، کابینہ ایوان کو جواب دہ ہے،حکومت کو کوئی عقل اور سمجھ نہیں،اب کام کرکے دکھائیں بہت وقت گزر گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں