منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ، چین نے بڑی پابندیاں عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے پیش نظر بڑی پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق کرونا وائرس کے اکسٹھ نئے کیسز کی تصدیق ہوچکی، وبا کی یہ قسم ڈیلٹا وائرس ہے جو انتہائی خطرناک ہے، تیزی سے انسانی جسم کے اندر منقل ہو سکتا ہے اور مریضوں کو صحت یاب ہونے میں ایک طویل وقت لگتا ہے۔

قومی صحت کمیشن کے مطابق نئی پابندیوں کے باعث جیانگ سو صوبے کے یانگ ژو شہر میں تمام رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیا ہے، ہر خاندان میں صرف ایک شخص کو ضروریات کی خریداری کے لیے باہر جانے کی اجازت ملتی ہے اور اس کے لئے سی سی ٹی وی سے نگرانی بھی کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جیانگ سو صوبے کے یانگ ژو شہر میں پیر کے روز چالیس نئے کیسز درج ہوئے اور بیس جولائی سے اب تک اس شہر میں چورانوے مقامی کیسز درج ہوچکے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایسٹرازینیکا کا دیگر ویکسینز سے امتزاج زیادہ مؤثر ہے؟ نئی تحقیق

دوسری جانب صوبہ ہوبی کے جِنگ زو شہر میں حکام نے کرونا وبا کے باعث رہائشی سب ڈسٹرکٹ کو بند کردیا ہے اور مقامی افراد کو مطلع کردیا گیا ہے کہ دو افراد میں کرونا کی تشخیص کے باعث تمام افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا کی بھارتی قسم جسے ڈیلٹا کا نام دیا گیا ہے، اس وقت دنیا کے سو سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے، پاکستان بھی اس وقت کرونا کے ڈیلٹا وائرس سے نبرد آزما ہے، این سی او سی نے کرونا وائرس کے پیش نظر اکتیس اگست پر مختلف قسم کی پابندی عائد کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں