تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدےسے مستعفی ‏

عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدےسے مستعفی ہوگئے جب کہ وزیراعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ اللہ کا شکرگزارہوں کہ مجھےسی پیک جیسے ‏ادارے کی سربراہی کاموقع ملا، وزیراعظم عمران خان کےبھروسےاورحمایت کےبغیرممکن نہ تھا۔

انہوں نے لکھا کہ سی پیک کےتحت تمام منصوبوں کےمستقبل کی سمت طےکردی ہے، خالدمنصور ‏کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا تھا تاہم وہ بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی اپنا کام کررہے تھے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر پر بتایا تھا کہ وزیراعظم سےمعاون خصوصی کا اضافہ عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی اور وزیراعظم نےمیری درخواست منظور کرلی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ خالدمنصور کو معاون خصوصی سی پیک افیئرز کی تعیناتی پر مبارکباد دیتاہوں، خالدمنصوراس عہدےکےلیےموزوں ترین شخص ہیں انہیں چینی کمپنیوں اورسی پیک پروجیکٹس کی سربراہی کاطویل تجربہ ہے۔

 

Comments

- Advertisement -