اشتہار

ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھا ٹی 20 بارش کی نذر، سیریز پاکستان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا چوتھا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد پاکستان نے سیریز میں 1-0 سے کامیابی حاصل کرلی۔

گیانا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 3 اوورز مکمل ہونے پر بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈیز نے بغیر نقصان کے 3 اوورز میں 30 رنز بنالیے تھے، آندرے فلچر 17 اور کرس گیل 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل آخری ٹی 20 میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔

دو روز قبل تیسرا ٹی 20 میچ میں بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی تھی جس کے سبب میچ ممکن نہ ہوسکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں