وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
قائد اعظم پوٹریٹ کےسامنےغیراخلاقی تصاویربنانےکامعاملے پر سوشل میڈیا پر گرماگرم بحث جاری ہے اور نے نازیبا انداز میں فوٹو شوٹ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے تھانہ کورال پولیس نےشہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ لڑکےلڑکی نےقائد اعظم کےپوٹریٹ کےسامنےنیم برہنہ تصاویربنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
Anyone with any information may plz share with us https://t.co/nrRvD9cRky
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) August 2, 2021
پولیس نے اندراج مقدمےکے بعد مزیدتفتیش شروع کر دی ہے اور فوٹوشوٹ میں ملوث افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی ملوث افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹوشوٹ کرنے والوں کے بارے میں اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو انتظامیہ کو آگاہ کرے۔